ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شرد پوار سے ملیں ممتا بنرجی اپوزیشن کی طرف سے صدر جمہوریہ امیدوار بننے سے شرد پوار کا انکار

شرد پوار سے ملیں ممتا بنرجی اپوزیشن کی طرف سے صدر جمہوریہ امیدوار بننے سے شرد پوار کا انکار

Wed, 15 Jun 2022 12:02:42    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور بائیں بازو کے رہنماؤں نے منگل کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)سربراہ شرد پوار سے الگ الگ ملاقات کی اور ان سے صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا متحدہ امیدوار بننے کی گزارش کی۔

حالانکہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی  کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے منگل کو کہا کہ این سی پی سربراہ شرد پوار نے صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا امیدوار بننے سے انکار کردیا ہے۔ این سی پی کے لیڈر شرد پوارنے سیتا رام یچوری، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ اور این سی پی لیڈروں پرفل پٹیل اور پی سی چاکوسے دہلی میں ملاقات کی اور انہیں الیکشن نہیں لڑنے سے متعلق اپنے فیصلے سے واقف کرایا۔ سیتا رام یچوری نے کہا”مجھے بتایا گیا ہے کہ شرد پوار صدرجمہوریہ الیکشن کے لئے اپوزیشن کا چہرہ نہیں ہوں گے، دیگر ناموں پر غور کیا جا رہا ہے“۔

اپوزیشن ذرائع نے کہا کہ شرد پوار ایک ایسا مقابلہ لڑنے کا خواہاں نہیں تھے، جس میں ان کی سیاسی زندگی میں اس وقت ہارنا طے ہے۔ ممتا بنرجی غیر بی جے پی جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ میٹنگ کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ انہوں نے آئندہ صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لئے یہ میٹنگ بلائی ہے۔ ترنمول کانگریس کے لیڈر ممتا بنرجی نے صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سے متعلق رضامندی بنانے کے واسطے 15 جون کو دہلی میں ایک میٹنگ بلائی ہے۔

صدر جمہوریہ عہدے کے لئے الیکشن 18 جولائی کو ہوگا۔ تاہم ان کے دہلی کے دورے سے پہلے ہی عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بائیں بازو نے اس میٹنگ سے الگ رہنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے پیچھے وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ممتا بنرجی یشونت سنہا کو صدر جمہوریہ ہند کا امیدوار بنانے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ اپوزیشن اس کے لیے بالکل تیار نہیں ہے۔ڈ ی ایم کے اور بائیں بازو نے بدھ کو ممتا بنرجی کے 22 اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ بلانے کے یکطرفہ فیصلے کی مخالفت کی اور اشارہ دیا کہ ممتا بنرجی کی طرف سے اپوزیشن کی قیادت کی یکطرفہ کوشش قابل قبول نہیں ہے۔


Share: